غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شاہدممتاز

بدھ 30 مئی 2018 20:28

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء)غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انچارج سیڈ سرٹیفکیشن محمد شاہد ممتاز نے ایک روزہ ڈیلر ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ معیاری سیڈ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں ڈیلر حضرات فارمر کو تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت رول ادا کریں فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن کا عملہ ضلع بھر میں معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت کا شتکار کے رابطہ میں ہے مارکیٹ میں فیڈرل سیڈ کے محکمہ کے علاوہ کوئی اور محکمہ اس سلسلہ میں کاروائی کا اختیارنہیں رکھتا اس دوران میں سیڈ انسپکٹر محمد اعظم نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی فیڈرل سیڈ کا شعبہ جعلی سیڈ مافیا کے لیے کاروائی عمل میں لارہا ہے اور غیر معیاری غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا اختیار کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔