اوگرا نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دیدی

بدھ مئی 20:28

اوگرا نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ((اوگرا)) نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپی37پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پاور ڈویژن کو بھجوادی جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 65پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :