آصف علی زرداری کی پشاور میں سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی مذمت

بدھ 30 مئی 2018 20:28

آصف علی زرداری کی پشاور میں سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور کے پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے علمبردار اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے موثر آواز سردار چرن جیت سنگھ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف میں کٹہرے میں لائے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ سردار چرن جیت سنگھ کا قتل انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے مذہبی ہم آہنگی کے لئے کام کرنے والے شخص کو قتل کیا جو ناقابل معافی جرم ہے۔ آصف علی زرداری نے سردار چرن جیت سنگھ کے خاندان اور سکھ برادری سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔