نبیلہ غضنفر کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی اضافی ذمہ داری سونپ دیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سابق ڈی پی آر پنجاب چوہدری ریاست علی مرحوم کی صاحبزادی محترمہ نبیلہ غضنفر کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ نبیلہ غضنفر اس سے پہلے محکمہ میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر کو ارڈینیشن کے طوراپنے فرائض دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

وہ سات سال تک ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے طور پر بھی کام کرتی رہی ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس میں تعیناتی کے دوران اُنہوں نے 8 آئی جیز کے ساتھ کام کیا۔ واضح رہے کہ نبیلہ غضنفر پہلی خاتون ڈائریکٹرایڈمن ہیں اور وہ ڈپٹی کنٹرولر نیوز پی ٹی وی ، لائزن آفیسر کراچی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ نبیلہ غضنفر کا شمار انتہائی قابل اور ایماندار افسر کے طور پر ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :