سیمونا ہالپ پہلی آزمائش میں سرخرو، کویٹووا، سویٹولینا، میڈیسن کیز، سٹرائیکووا اور اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

بدھ 30 مئی 2018 20:43

سیمونا ہالپ پہلی آزمائش میں سرخرو، کویٹووا، سویٹولینا، میڈیسن کیز، ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پیٹرا کویٹووا، ایلینا سویٹولینا، میڈیسن کیز، بربورا اسٹرائیکووا اور نائومی اوساکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے بھی پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی ایرو برینا کو 6-0 اور 6-4 سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے کزمووا کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، امریکہ کی میڈیسن کیز نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی ڈولہائیڈ کو شکست دی، جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا نے روسی کھلاڑی ایکا مکارووا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، جاپان کی نائومی اوسکا نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے دیاس کو شکست فاش سے دوچار کیا، رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے امریکن کھلاڑی علیسن رسکی کو زیر کر کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :