Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینا اعلی درجے کی جہالت ہے ،ْسعد رفیق

عمران خان پا کستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ،ْوزیرریلوے

بدھ 30 مئی 2018 20:43

پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینا اعلی درجے کی جہالت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں خود ہی وزرا ئے اعلیٰ کے نام دینا اور پھر واپس لے لینا اعلی درجے کی جہالت ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کیلئے نامزد نگران وزیراعلی کا نام واپس لئے جانے پر سعد رفیق کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنا دیا نام واپس لیکر پنجاب میں اتفاق ِ راے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے،تحریک انصاف کی سیاست سنجیدگی گہرائی اور تدبر سے عاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پا کستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات