یوٹیوب نے سینئر پولیس اہلکار کی نشاندہی پر 30 سے زائد پٴْرتشدد میوزک ویڈیوز سائٹ سے حذف کردیں

بدھ 30 مئی 2018 20:43

یوٹیوب نے سینئر پولیس اہلکار کی نشاندہی پر 30 سے زائد پٴْرتشدد میوزک ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) یوٹیوب نے سینئر پولیس اہلکار کی نشاندہی پر 30 سے زائد پٴْرتشدد میوزک ویڈیوز سائٹ سے حذف کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسڈا ڈک کی نشاندہی پر 30 سے زائد ویڈیو کلپس کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔پولیس افسر کا دعویٰ تھا کہ یوٹیوب پر موجود کچھ میوزک ویڈیوز لندن میں قتل اور پٴْرتشدد جرائم کو فروغ کا باعث بن رہی ہیں اس لیے انہیں حذف کردینا چاہیے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک سینئر پولیس اہلکار نے 60 سے زائد میوزک ویڈیوز پر تشدد کو ابھارنے کے اعتراضات اٹھائے ہیں جس پر انتظامیہ نے اب تک 30 سے زیادہ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جبکہ مزید ویڈیوز کو بھی مرحلہ وار ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائیگا۔یوٹیوب لوگوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے کی اپنی ترجیحات پر قائم ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب میں چند میوزک ویڈیوز نوجوانوں کو منشیات اور جرائم کی جانب راغب کرتی ہیں جبکہ ان ویڈیوز میں تشدد کے طریقے بھی دکھائے جاتے ہیں جس سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے سماج میں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :