Live Updates

رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ 30 مئی 2018 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے رئیس محبوب نے بنی گالہ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ عمران خان، جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی منتخب ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد حکمران جماعت کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات