Live Updates

تحریک انصاف کا پنجاب سے ناصرکھوسہ کا نام واپس لینا ایک اوریوٹرن ہے ،ْ وزیر اطلاعات

حکومت چلانا اور عوام کے مسائل حل کرنا گڈے گڑیا کا کھیل نہیں ،ْمریم اور نگزیب کی پی ٹی آئی پر تنقید کہ پی ٹی آئی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے فیصلے پرکھڑی نہیں رہ سکی ،پی ٹی آئی کی سنجیدگی کا جائزہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ،ْقمر زمان کائرہ آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ دیانتدارشخص ہیں ،ْ رانا ثناء اللہ

بدھ 30 مئی 2018 20:48

تحریک انصاف کا پنجاب سے ناصرکھوسہ کا نام واپس لینا ایک اوریوٹرن ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا پنجاب سے ناصرکھوسہ کا نام واپس لینا ایک اوریوٹرن ہے، تحریک انصاف کی حرکات وسکنات جھوٹ اور یوٹرن پرمبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا اور عوام کے مسائل حل کرنا گڈے گڑیا کا کھیل نہیں، آپ ہرکام میں جلدبازی کرتے ہیں جس کا نقصان خود پی ٹی آئی کوہوا، آپ نے یوٹرن، جلد بازی اورانتشارکی سیاست سے ملک کا بہت نقصان کیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے فیصلے پرکھڑی نہیں رہ سکی ،پی ٹی آئی کی سنجیدگی کا جائزہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کی کوئی گنجائش نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کا نام مشاورت کے بعد دیا گیا تھا، آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ دیانتدارشخص ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات