پاکستان میں انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،امریکہ

بدھ 30 مئی 2018 21:00

پاکستان میں انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ امر یکہ پاکستان میں شفاف، ذمہ دارانہ، قابل احتساب انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کا قانون بن چکا ہے۔ امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک نئی جمہوری حکومت کی منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے انتخابات میں عالمی مبصرین بھی مانیٹرنگ کریں۔