اسرائیلی بحریہ نے مظاہرین کی کشتی کو قبضے میں لے لیا، 25معصوم فلسطینی گرفتار

قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ زخمی بھی شامل ہیں،فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر

بدھ 30 مئی 2018 21:00

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والی مظاہرین کی کشتی کو قبضے میں لے کر 25معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھہ زخمی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ غزہ کی محصور پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ مظاہرین ایک کشتی پر سوار تھے جو بندر گاہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نکلے تھے۔

(جاری ہے)

سمندر میں اسرائیلی نیوی نے کشتی کو روک کر اس میں سوار 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر صیہونی بندرگاہ اشہدود منتقل کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دہائی کے بعد کسی بھی فلسطینی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑا ہے۔ قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔