افغانستان، شدت پسندوں کا وزارت داخلہ پر حملہ، چاروں حملہ آور جہنم واصل

بدھ 30 مئی 2018 21:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) افغانستان میں شدت پسندوں نے وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ کر دیا،سیکورٹی اہلکاروں نے جانبازی سے مقابلہ کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں شدت پسندوں نے ملکی وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ عمارت کے باہر قائم پہلی چوکی پر دھماکا کیا گیا اور پھر فائرنگ شروع ہوئی۔

ان کے بقول سلامتی کے ادارے صورتحال کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر ہیں۔ دانش کے بقول شدت پسند عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان ابھی حال ہی خفیہ اداروں کے مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔