ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے،حکومتی ترجمان

ایران کے مشترکہ مذاکرات کی کامیابی نے امریکی جھوٹ کا پول کھول دیا،محمد باقر نوبخت

بدھ مئی 21:03

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ایرانی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے،،ایران کے مشترکہ مذاکرات کی کامیابی نے امریکی جھوٹ کا پول کھول دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کودنیا مانتی ہیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے چھ طاقتور ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں کامیابی سے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا خاتمہ کردیا.محمد باقر نوبخت نے کہا کہ اب تک عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے 11 بار اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت جارحانہ نہیں، بلکہ دفاعی ہے اور یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہی.ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ بہت سی امریکی شخصیات جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی مخالف ہیں.