آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں کے ساتھ کام کیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوا،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا رد عمل

بدھ مئی 21:03

آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں کے ساتھ کام کیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو رانا ثناء اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مذاق کیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوا ہے، نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں کے ساتھ کام کیا، ناصر کھوسہ ایماندار شخص ہیں۔