Live Updates

تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس(کل) طلب کرلیا

اجلاس میں اسلام آباد ،سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کا چنائو کیا جائے گا

بدھ 30 مئی 2018 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ٹکٹس کے اجراء کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس (کل)جمعرات کو طلب کر لیاجس میں اسلام آباد ،سرگودھا ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کا چنائو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25جولائی الیکشن تاریخ مقرر ہونے کے بعد تحریک انصاف نے امیدواروں کو فوری طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نی( آج) بروز جمعرات کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شہر اقتدار اسلام آباد شمالی پنجاب یعنی سرگودھا ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کا چنائو کیا جائے گا۔

2اور 3جون کو پنجاب، 4جون کو فاٹا اور کے پی کے سے امیدواروں کا اعلان ہوگا جبکہ 5جون کو سندھ اور 6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات