پاکستان کے نامزد نگران وزیراعظم تاریخ کے آئینے میں

بدھ 30 مئی 2018 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان کے نامزد نگران وزیراعظم تاریخ کے آئینے میں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق نامزد د وزیراعظم جسٹس (ر)نا صر الملک 17اگست 1950میں میگورہ سوات میں پیدا ہو ئے ابتدا ئی تعلیم ایبٹ آباد پبلک سکول سے حاصل کی 1970میں گریجوایشنایڈورڈ کالج پشاور سے کی 1972ایل ایل بی کیا جسٹس (ر)نا صر الملک نے 1976 میں ایل ایل ایم کیا قانون کی اعلی تعلیم کے لیے لندن گئے 1977میں باایٹ لا لندن سے کیا 1981میں پشاور ہا ئیکورٹ میں سیکڑی جنرل بنے وہ1991سے لیکر 1993تک صدر پشاور ہا ئیکورٹ بار رہے، نامزد وزیراعظم 1983میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ رہے، جسٹس (ر)نا صر الملک 6جون 1994کو پشاور ہا ئیکورٹ کے جج مقرر ہو ئے، 2004میں وہ چیف جسٹس پشاور ہا ئیکورٹ مقرر ہو ئے وہ اپنی پیشہ وارانہ خو بیوں کے پیش نظر5اپریل 2005میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہو ئے، 30نومبر 2013سے 6جولا ئی 2014تک قا ئم مقام الیکشن کمیشن رہے، 6جولا ئی 2014کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بنے، سا بق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس نا صر الملک 16اگست 2016میں دھاندلی کمیشن ،عدا لتی کمیشن کے سربراہ بھی رہے، حکو مت اور اپوزیشن جماعتوں نے انکی کارکردگی پر متفقہ طور پر پاکستان کا نگران وزیراعظم نامزد کیا وہ یکم جون 2018بروز جمعہ16رمضان المبار ک اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔