مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تماشہ بنا دیا،عمران خان بتائیں محمود الرشید کتنے میں بکی پیپلز پارٹی

بدھ مئی 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تماشہ بنا دیا،،عمران خان بتائیں محمود الرشید کتنے میں بکی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہثابت ہوگیا پی ٹی آئی غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ لشکر ہے، عمران خان میں قومی اہمیت کے فیصلے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں،،عمران خان بتائیں محمود الرشید کتنے میں بکے۔ نیر بخاری،،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تماشہ بنا دیا ہے۔