نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی

نیلم جہلم کے یونٹ نمبر2سے 185میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی،جسی242میگاواٹ تک لے جایا جائے گا ،ترجمان واپڈا

بدھ مئی 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ،نیلم جہلم کے یونٹ نمبر2سے (بدھ) کو 185میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی پیداوار کو 242میگاواٹ تک لے جایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ، نیلم جہلم کے یونٹ نمبر2سے (بدھ) کو 185میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی پیداوار کو 242میگاواٹ تک لے جایا جائے گا ۔ نیلم جہلم منصوبے کا پہلا یونٹ 18مئی سے بجلی مہیا کر رہا ہے ۔یہ منصوبہ ابھی تک 9کروڑ یونٹ فراہم کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :