عراق ، داعش حملہ ، عراقی سیکورٹی فورسز کے 3اہلکار جاں بحق

بدھ مئی 21:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) عراق میں داعش کے حملے میں عراقی سیکورٹی فورسز کے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں کے حملے میں عراقی سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کی جوابی کارروائی میں داعش دہشت گردوں کا بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں 3 عراقی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :