بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی، مسافروں نے طیارے سے چھلانگ لگا دی

بدھ 30 مئی 2018 21:12

بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی، مسافروں نے طیارے سے چھلانگ لگا دی
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی،بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی اور مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا ۔ اس دوران ایک شخص نے ائر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :