خیبرپختونخوا اتھارٹی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،3 ٹینکرز میں سے برآمد شدہ 32 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 21:14

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل ریا ض محسود کی ہد ایت پر فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیا ق احمد نے ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر 32 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کو ذاتی طور پر اطلاع ملی تھی کہ رات کی تاریکی میں پنجاب سے کیمیکل سے تیار کر دہ غیرمعیاری مضر صحت دودھ ڈی آئی خان و دیگر اضلاع کیلئے سپلائی کیا جارہا ہے جس کے بعد ڈی آئی خان میں متعلقہ حکام نیl لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے کارروائی کرتے ہوئے تین دودھ سپلائی کرنیوالے ٹینکرز کو روکا اور موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے زریعے دودھ کا تجزیہ کیا تو تمام ٹینکرز میں ملاوٹ پائی گئی جبکہ دودھ میں موجودہ فیٹ لیول کے پی فوڈ اتھارٹی کے مجوزہ فیٹ لیول سے انتہائی کم تھا جس پر تمام ٹینکرز سے 32 ہزار لیٹر دودھ کو قبضے میں لیکر تلف کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد کے مطابق پہلے کنٹینر کا تجزیہ کیا گیا تو دودھ میں اکتالیس فیصد پانی پایا گیا جس پر کنٹینر میں موجود بیس ہزار لیٹر دودھ کو ضائع کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹینکر کی چیکنگ کی گئی تو اس میں پچاس فیصد پانی کی ملاوٹ تھی جبکہ فیٹ لیول 2 تھا جبکہ کے پی فوڈ اتھارٹی کا تجویز کردہ فیٹ لیول پانچ ہے جس پر دوسرے ٹینکر سے بھی دودھ ضائع کیا گیا۔

اسی طرح پک اپ پر رکھے گئے ٹینک جس میں دو ہزار لیٹر سے زائد کا دودھ موجود تھا کی جب چیکنگ ہوئی تو اس میں 21 فیصد ملاوٹ پائی گئی جس پر تمام تر ٹینک کو خالی کرکے دودھ ضائع کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر تین کنٹینرز کی چیکنگ ہوئی جس میں تمام میں ملاوٹ پایا گیا جبکہ تمام ٹینکرز کا فیٹ لیول کے پی فوڈ اتھارٹی کے تجویز کردہ فیٹ لیول سے کم تھا جس پر دودھ کو ضائع کرنا پڑا۔

ڈی آئی خان میں اس بھاری کارروائی پر ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ستر سے اسی فیصد دودھ پنجاب سے آتا ہے اور اگر ڈی آئی میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے توسط ایسی کاروائیاں جاری ہیں تو بہت جلد کے پی میں ملاوٹی دودھ کا نہ صرف خاتمہ ہوجائیگا بلکہ اس روزگار سے جڑے افراد کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

عوامی حلقو ں نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی کے عملہ کی اس کامیاب کاروائی کو خرا ج تحسین پیش کیا ہے واضح رہے کہ پور ے صو بہ خیبر پختونخوا میں فو ڈ اتھارٹی کے قیا م سے عوا م میں حلا ل خو را ک کے علا و ہ صاف ستھر ی اشیا ء میسر ہو رہی ہے اور مضر صحت اشیا ء کو تلف کر نے کا سلسلہ پورے خیبر پختونخواہ میں جا ری ہے مضر صحت اشیا ء سے نہ صرف عوام کے پیسے بر باد ہو تے ہیں بلکہ صحت بھی خرا ب ہو تی ہے عوام کو بھی چاہیے کہ اس طر ح کے گھنائو نے کا م میں ملو ث افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں بے نقا ب کریں اسی میں عوام کی بھلا ئی ہے۔