ڈیر ہ اسماعیل خان ،پولیس چیک پوست پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ پر دہشتگرد فرار، مقدمہ درج

بدھ 30 مئی 2018 21:14

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان میں درابن روڈ بائی پاس پر واقع پولیس چیک پوست پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں درابن روڈ بائی پاس پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، کلاچی پولیس نے ایس ایچ او محمد بشارت کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف اس واقعہ کی رپورٹ 324/353-ppcکے تحت درج کرلی ہے، فائرنگ سے پولیس محفوظ رہی۔

متعلقہ عنوان :