شانگلہ کے یو ٹیلٹی سٹور رمضان پیکج سے محروم ، عوام سستی اشیائے خوردونوش کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بدھ 30 مئی 2018 21:14

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) شانگلہ کے یو ٹیلٹی سٹور رمضان پیکج سے محروم ، عوام سستی اشیائے خوردونوش کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹور میں رمضان پیکج دوسرا عشرہ میں بھی نہ مل سکا ،سپلائی تعطل کا شکار ، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن شا نگلہ میں غیرفعال ہوگیا ،دور دراز سے آنے والے روزہ دار سٹورز کا چکر لگانے پر مجبور،سٹور کیپر اور گاہک کے درمیان تکراراشیاء دستیاب نہیں ہیں تو سٹور کو بند کردیں ہمیں ایسے سٹوروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے،یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن وزارت صنعت وپیداوار حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قائم سٹوروں پر ایک ہزار سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10سی15فیصدکمی کی گئی ہے ،عوام نے ریجنل افسریوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش موجود ہیں ضلع بھر کے یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء ضرورت نا پید ہو گیا ہے، شانگلہ، الپوری ،لیلونئی ،بشام ،پورن کے یوٹیلٹی سٹورمیں صابن،سرف،ٹائلٹ پیپرزدستیاب ہیں ،سٹوروں میں کوکنگ آئل، چولا،گھی،کچ اپ،مربع کھجور،چائے دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رمضان پیکج کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئی۔روزہ دار یوٹیلٹی سٹوروں کا چکر لگا کرمایوس گھروں کو لوٹتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے،انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرہی ہے۔ عوام کا یوٹیلٹی سٹوروں کو سپلائی شروع نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکال کربھرپور احتجاج کریں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز میںاشیاء خوردونوش دستیاب نہیں ، یوٹیلٹی سٹور صرف برائے نام رہ گئے ، ضلع کے اکثر یوٹیلیٹی سٹورز بند پڑلے ہوئے ہیں۔

کئی یوٹیلٹی سٹوروں میں موجود خوردنی اشاء بھی روز بروز ناقابل استعمال ہورہے ہیں ، مقامی افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ، یوٹیلٹی سٹور کے حکومت کی طرف سے جاری شدہ مراعات و سہولیات ، رمضان پیکج سے عوا م مکمل طور پر محروم ہیں اور عوام یوٹیلٹی سٹورز کا چکر لگا کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ، رمضان پیکج بھی تعطل کا شکارہے، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی شانگلہ میں مایوس کن کارکردگی پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہردوڑ گئی ، غیریقینی صورت حال پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت وفاقی حکومت سے حالات کا نوٹس لینے اور یوٹیلٹی سٹور وں کے حالات بہتر بنانے اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کرنے کا مطالبہ- وفاقی حکومت کے زیر انتظام ضلع شانگلہ میں موجوددرجنوں یوٹیلٹی سٹور غیرفعال،اکثر دوررفتاء علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹور بند پڑنے کا انکشاف-درجنوں یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء خوردونوش دستیاب نہیں ، یوٹیلٹی سٹور صرف برائے نام رہ گئے ، ضلع شانگلہ کے اکثر یوٹیلٹی سٹور موجود خوردنی اشاء بھی روز بروز ناقابل استعمال ہورہے ہیں ، مقامی افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں، یوٹیلٹی سٹور کے حکومت کی طرف سے جاری شدہ مراعات و سہولیات سے عوا م مکمل طور پر محروم ہیں اورلوگ یوٹیلٹی سٹورز کا چکر لگا کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے رمضان پیکج سمیت ان سٹوروں کو شانگلہ میں فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :