جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،امجد علی خان

بدھ 30 مئی 2018 21:14

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) شا نگلہ کے سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم کی خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تاکہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکیں ،شانگلہ میں پولیس کا سٹرائیک اینڈ سرچ اپریشن جاری رہے گا،مختلف تھانوں کے حدودمیں چھاپہ مار کارروائی جاری ہیں،مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں،قیام امن میں شانگلہ پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آمن کو برقرار رکھنے کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر الپوری میں اخباری نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور ابرو کی حفاظت کرنا ظلم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کاداد رسی کرنا پولیس کا فرض ہے،شانگلہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں کافی حد تک جرائم پر قابو پالیا گیا ہے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد سود خوروں کے خلاف موئثر کارروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔شانگلہ پولیس چوکس اور تیار ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیںتو ضلع شانگلہ امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :