ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان سے تربیت مکمل کرنیوالے 161امیدواران میں سرٹیفیکٹ تقسیم

بدھ 30 مئی 2018 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان سے تربیت مکمل کرنے والے 161امیدواران میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے،پولیس لائن مردان میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کادسویں(10)تربیتی کورس مکمل کرنے والے امیدواران میں سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک اینڈ ہیڈکوارٹر احتراز خان نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے نظم وضبط پر عمل پیرا ہو کر بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے، ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جسکی ایک وجہ عوام میں ٹریفک شعور نہ ہونا ہے، بحیثیت قوم اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے عوام الناس میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مردان میں یہ پہلا ادارہ ہے جہاں پر امیدواران کو گاڑی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ گاڑی سے متعلق معلومات ،اخلاقیات، صبر و تحمل اور ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی دی جاتی ہے۔

اس موقع پرضلعی و ٹریفک پولیس کے دیگر افسران اور ڈرائیونگ سکول سٹاف بھی موجود تھا، اس کورس میں کل161امیدواران نے داخلہ لیا تھا ، جنہوں نے اپنا ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جن میں سے 9خواتین نے بھی کامیابی سے تربیت مکمل کی ہے ۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواران نے ضلع مردان میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا عوامی ا قدام اٹھانے پر ضلعی پولیس مردان کو خراج تحسین پیش کیا اور سکول عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :