محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون پرنسپل اور وائس پرنسپل کی 80 آسامیوں کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 30 مئی 2018 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون پرنسپل اور وائس پرنسپل (بی پی ایس 18 )کی 80 آسامیوں پراپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے ،اس سلسلے میں سفارشات متعلقہ محکمہ کو بھیج دی گئیں ، اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جار ی کردہ پریس ریلیز میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :