پشاور، ضلعی انتظامیہ کا چھٹیوں کی فیس وصول کرنیوالے سکولز کیخلاف کارروائی کیلئے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطہ

بدھ 30 مئی 2018 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ چھٹیوں کی فیس وصول کرنیوالے اور اب تک بچوں کو چھٹیاں نہ دینے والے سکولز کیخلاف کارروائی کیلئے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطہ، ایسے سکولوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائیوٹ سکولز مالکان نے بچوں سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کیلئے نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں جس کیلئے ابھی تک بیشتر سکولوں نے چھٹیاں نہیں دی اور مختلف طریقوں سے بچوں سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کررہی ہیں، اس کے علاوہ ضلعی حکومت کے نوٹس میں یہ با ت بھی لائی گئی ہے کہ بیشتر پرائیوٹ سکولز صوبائی حکومت، پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں ایسے سکولوں کیخلاف کارروائی نہ گزیر ہے لہذا خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بلا تفریق فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت نے پرائیوٹ سکولز مافیا کی من مانیاں ختم کرنے اور پرائیوٹ سکولز میں بچوں کوارزاں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی ہے جبکہ صوبہ میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ بھی اس سے قبل کیاجاچکا ہے لہذا پی ایس آر اے مستعد ی کے ساتھ اپنی کارروائیاں جار ی رکھیں تاکہ پرائیوٹ سکولز مافیاکی سرکوبی ہوسکیں