مسلم لیگ ( ن)نے اسلام آباد کی 3نشستوں کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 2 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

بورڈ میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں ،ذرائع

بدھ مئی 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ ( ن)نے اسلام آباد کی تین نشستوں کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے دو رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ، بورڈ میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مسلم لیگ نون کی طرف سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، بورڈ میں طارق فضل چوہدری بھی شامل ہیں جو خود ٹکٹ کے امیدوار ہیں ، دو رکنی بورڈ دوسرے رکن مشاہد حسین سید ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، فرحانہ قمر ، انجم عقیل اور ساجد عباسی سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تا کہ اس بات کا فیصلہ مسلم لیگ کی قیادت کرے گی ۔(آچ)