مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلئے صوبہ سندھ میں زیادہ توجہ دینا شروع کردی

کراچی میں (ن) لیگ پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں سے اتحاد کرنے پر غور کر رہی ہے ، کراچی میں سینیٹر مشاہد اللہ ، سلیم ضیاء ، مفتاح اسماعیل اور عفان اللہ خان سمیت دیگر کو بطور امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیاگیا،ذرائع

بدھ مئی 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلئے صوبہ سندھ میں زیادہ توجہ دینا شروع کردی ہے ، کراچی میں نون لیگ پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں سے اتحاد کرنے پر غور کر رہی ہے ، کراچی میں سینیٹر مشاہد اللہ ، سلیم ضیاء ، مفتاح اسماعیل اور عفان اللہ خان سمیت دیگر کو بطور امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں بھرپور مقابلے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں سینیٹر مشاہد اللہ اور ان کے بیٹے عفان اللہ خان سمیت مفتاح اسماعیل اور سینیٹر سلیم ضیاء کو بھی میدان میں اتارا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) قیادت کی یہ کوشش ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیا جائے ۔