Live Updates

تحریک انصاف کے وسطی پنجاب کے انتخابی کھلاڑیوں کی سفارشات تیار

قومی اسمبلی کے 44 حلقوں کے لیے 132 امیدواروں کے ناموں کی شارٹ لسٹ کر لیے‘ذرائع

بدھ 30 مئی 2018 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) تحریک انصاف کے وسطی پنجاب کے انتخابی کھلاڑیوں کی سفارشات تیار، قومی اسمبلی کے 44 حلقوں کے لیے 132 امیدواروں کے ناموں کی شارٹ لسٹ کر لیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں شارٹ لسٹ کے پہلے مرحلے میں 530 امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے، تحریک انصاف کو سنٹرل پنجاب کے لیے مجموعی طورپر 950 درخواستیں موصول ہوئیں 96 صوبائی ا سمبلی کی نشستوں کے لیے 288 امیدواروں کی سفارش کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی متعدد سیٹوں پر دو دو جبکہ اکثر یت پرتین تین امیدواروں کے نام دیئے گئے، امیدواروں کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کرے گا ، دوسرے مرحلے میں حتمی اعلان کے بعد 280 مزید امیدوار ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے،ٹکٹ سے محروم810 امیدوار ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات