شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی ہو گئے

بدھ 30 مئی 2018 21:21

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان شہباز کلے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار مامول کے مطابق گشت پر تھے کہ سوواری پوسٹ پر پہنچتے ہی وہاں پر پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار لانس نائیک مومن ، سپاہی سلیم شہید جبکہ نائب صوبیدار اکبر ، لانس نائیک شاکر اور سپاہی عامر زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو علاج کیلئے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہداء کو سرکاری اعزازات کیساتھ آ بائی علاقوں کوپہنچایا گیا دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سر چ آ پریشن شروع کر دی ۔