9لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 21:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) 9لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

اظہر حسین ولد غلام اصغر ساکن رنسیال نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزم عبدالشکور ولد عبدالجبار ساکن کلر کہار نے اس سے نو لاکھ روپے کی رقم ادھار لی ، واپسی کا تقاضہ کرنے پر اس نے چیک دیا جسے مقررہ مدت میں کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا، سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :