گوجرخان ،ن لیگ میں سیکرٹری جنرل تحصیل کے عہدہ کانوٹیفیکیشن لیگی صفوں میں شدید انتشارکا باعث بن گیا

بدھ مئی 21:29

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ن لیگ میں سیکرٹری جنرل تحصیل کے عہدہ کانوٹیفیکیشن لیگی صفوں میں شدید انتشارکا باعث بن گیا ، مضبوط ترین دھڑے مقابل آگئے ،صوبائی سینئر وزیر اور ن لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کے پی اے سرفراز شاہ نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل تحصیل کے عہدہ کے لیئے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بارے میں لا علمی کااظہار کر تے ہوئے جاری شدہ نوٹیفکیشن کوخلاف قواعد اورکالعد م قراردیدیا ،آئی این پی کے مطابق لیگی صوبائی ذمہ دار سرفراز شاہ نے رات گئے وضاحتی بیان میں کہا کہ قواعد کے مطابق تحصیل کے سیکرٹری جنر ل کے عہدہ کیلئے مسلم لیگ کی ضلعی تنظیم صوبائی تنظیم کو سفارش کرتی ہے جسکی روشنی میں صوبائی مسلم لیگ متعلقہ عہدیدار کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے ،انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ایم پی اے ،ایم این اے ،تحصیل عہدیداریا تحصیل کی تنظیم کو اس قسم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہ ہے ،یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ن لیگی ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے مسلم لیگ کے تحصیل صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ ،راجہ علی اصغر اورملک پرویز آف کنگر کے ہمراہ باضابطہ تقریب میں میونسپل کونسلر راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ کی بطو ر سیکرٹری جنرل تحصیل گوجرخان تقرری کااعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی انکے سپر د کیا تھا ،اس تقریب میں لیگی ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی،چیئرمین بلدیہ شاہد صراف شریک نہ تھے ،یہاں اس امر کا اظہار بھی بے جا نہ ہو گا کہ اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد مسلم لیگی سرگرم کارکنوں ،نظریاتی ومقامی سینئرقیادت میں شدید سردجنگ کے بعدانہوں نے احتجا ج بھرپور انداز میں ریکارڈ کراتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ ن لیگ میں موجود مشرف باقیات نے ایک بار پھر لیگی صف میں انتشار پھیلا دیا ہے