Live Updates

کرپٹ حکمران ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،چوہدری علی اختر

25جولائی سیاسی مخالفین کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائیگا ،اگر حکمرانوں نے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے ہوتے تو آج لوڈشیڈنگ کا یہ عالم نہ ہوتا ، ضلعی رہنماء تحریک انصاف کا بیان

بدھ 30 مئی 2018 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف امیدوار پی پی114لطیف نذر گجر تحریک انصاف سینئر رہنما چوہدری علی اختر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چیئرمین حاجی نذر محمد ڈوگر نے کہا ہے کہ 25جولائی سیاسی مخالفین کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائیگا کرپٹ حکمران ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔

اگر حکمرانوں نے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے ہوتے تو آج لوڈشیڈنگ کا یہ عالم نہ ہوتا ۔ کاغذی منصوبے تیار کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم کو لاتعداد مسائل کی شکل میں خمیازہ بھگتنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران 35 سالوں سے کھوکھلے دعوئوں سے عوام کے دل بہلانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اب وہ بھی جھوٹ پر پہرہ دینے میں مصروف ہیں اور عوامی جلسوں میں وہ دیرہ دلیری سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں جو حکمران 35 سالوں سے ملکی مسائل پر قابو نہ پا سکے ہوں ان سے آئندہ توقع کرنا ہی دیوانے کا خواب ہو گا ۔

شریف برادران کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے ملک لاتعداد مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے جس کی واضح مثال رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بناپر لوڈشیڈنگ وطن عزیز میں موذی مرض بن چکا ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے لوڈشیڈنگ کے مرض کا علاج ناممکن ہے ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں عملی اقدامات کرکے ملکی معیشت اور صنعتوں کو بحال کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات