ساہیوال ، اغواء کی گئی لڑکی کی واپسی کے مطالبے کے رنج پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا‘مقدمہ درج

بدھ 30 مئی 2018 21:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اغواء کی گئی لڑکی کی واپسی کے مطالبے کے رنج پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا‘مقدمہ قتل درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں15/WMٹکڑ ا میں محمد اصغر کی والدہ بکریاں چراکرواپس گھر جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان عبدالوحید وغیرہ گلف حسین سے احاطہ کے تنازع پر لڑائی جھگڑا کررہے تھے کہ اس دوران ملزم اسلا م نے شریفاں بی بی کو فائرمار کر قتل کرنے کاللکارا مارا جس پر ملزم عبدالوحید نے شریفاں بی بی کے پیٹ میں فائر مار کراسے قتل کردیا۔

وجہ عنا دیہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان عبدا لوحید وغیرہ نے اس کی ماموں زاد بہن رضیہ بی بی کو اغواء کیاتھا جس کی واپسی کا مطالبہ مقتولہ شریفاں بی بی نے کیاتھا جس کا ملزمان کو سخت رنج تھا۔ اسی رنج میں ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقتولہ کے بیٹے محمد اصغر کی رپورٹ پر عبدالوحید وغیرہ 3ملزمان کیخلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔