شمالی وزیرستان ، بارودی مواد کے دھماکے میں 2جوان شہید، 3 زخمی

بدھ مئی 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں 2 فوجی جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے، یہ دھماکاسیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے۔ آئی ای ڈی دھماکا سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کیا گیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی سلیم اورلانس نائیک مومن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی اکبر ، شاکر اور عاصم مختیار شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔