ایوان نے فاٹا کے حوالے سے ظالمانہ فیصلہ کیا ، قبائلی بہت نالاں ہیں، اسلام آباد میں 120دن دھرنا رہا ، کے پی کے میں ایک گھنٹہ کا احتجاج بھی صوبائی حکومت سے سے برداشت نہیں ہوسکا

قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے رکن محمد جمال الدین کا نکتہ اعتراض پراظہار خیال

بدھ مئی 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے رکن محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ ایوان نے فاٹا کے حوالے سے ظالمانہ فیصلہ کیا ، قبائلی اس سے بہت نالاں ہیں، اسلام آباد میں 120دن دھرنا رہا ، لیکن کے پی کے میں ایک گھنٹہ کا احتجاج بھی صوبائی حکومت سے سے برداشت نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے محمد جمال الدین نے کہا کہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو وہ عزت نہیں دی جو ایک رکن کی ہوا کرتی ہے ۔

فاٹا کے حوالے سے ظالمانہ فیصلہ اس ایوان نے کیا۔ قبائلی اس سے بہت نالاں ہیں ،یہ فیصلہ فاٹا کے لوگوں سے پوچھے بغیر کیا ہے جس کی ستائش نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ یہاں 120دن دھرنا رہا ، لیکن کے پی کے میں ایک گھنٹہ کا احتجاج بھی صوبائی حکومت سے سے برداشت نہیں ہوسکا ۔