سب سے مقدس ادارہ اسمبلی ہے ، جب اپنی پگڑی کسی اور کے حوالے کریں گے تو پھر رونا پڑے

گا، مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے ، حکومت نے صرف پنجاب کو حلقہ سمجھا ہے ْپیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اعجاز جاکھرانی کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال

بدھ 30 مئی 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ سب سے مقدس ادارہ اسمبلی ہے ، جب اپنی پگڑی کسی اور کے حوالے کریں گے تو پھر رونا پڑے گا،مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے ، حکومت نے صرف پنجاب کو حلقہ سمجھا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ سپیکر کو سلام پیش کرتا ہوں جس طرح انہوں نے اسمبلی کو چلایا، وہ مہربان اور شفیق رہے ، ان پر الزامات بھی لگائے گئے ، جس پارٹی نے الزام لگائے ان کے ممبر بھی ان کی دل سے عزت کرتے ہیں اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے ، جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے گا ، نوازشریف نے اپنے پانچ سال پورے نہیں کئے تو اس میں ان کا بھی قصور ہے ۔

اسمبلی سے مقدس کوئی نہیں ، عوام ہمیں منتخب کر کے بھیجتے ہیں ، سب سے مقدس ادارہ اسمبلی ہے ، جب اپنی پگڑی کسی اور کے حوالے کریں گے تو پھر رونا پڑے گا ۔ مینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے ، حکومت نے صرف پنجاب کو حلقہ سمجھا ہے ، سندھ سب سے زیادہ ریوینیو اکٹھا کرتا ہے ۔ سندھ میں پی ایس ڈی پی کی اسکیمیں نہیں دی گئیں ۔