جامعہ پشاور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 30 مئی 2018 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ارنم پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رئوف خان ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین شہید سہروردی ، فیکلٹی ارکان ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے ملک کے ایٹمی پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس سے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔