اورکزئی ایجنسی میںفاٹا انضمام کی حمایت میں مشتی میلہ چوک سے ریلی نکالی گئی

اب شہریوں کو دیگر صوبوں کی عوام کی طرح حقوق حاصل ہونگے،شرکاء کا خطاب

بدھ 30 مئی 2018 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی میںفاٹا انضمام کی حمایت میں مشتی میلہ چوک سے مشتی میلہ ہسپتال تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مقامی قبائلی رہنماء ملک حبیب کررہے تھے۔ ریلی کے دوران قبائلی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ قبائلی عمائدین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین ملک حبیب و دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقاجات خیبر پختونخوا میںضم ہونے کے بعد قبائلی عوام کو بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق حاصل ہوں گے جبکہ اب قبائلی علاقوں میں بہترین تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں قائم ہونے کیساتھ ہر قسم کی سہولیات میسرہوں گی۔ قبائلی رہنمائوں نے کہا کہ انضمام کے فیصلے سے ایف سی آر جیسے کالے قانون کامکمل طور پر خاتمہ ہوا اور قبائلی عوام بھی صدیوں بعد آزاد ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :