خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتحانات کا اعلان کردیا

بدھ 30 مئی 2018 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سیکنڈٹرم2018ء )کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیاہے جوکہ 8اگست 2018ء سے منعقد کیے جائینگے‘ اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس ‘خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں نارمل فیس کے ساتھ 1845روپے 28جون 2018ء تک ‘لیٹ فیس کے ساتھ 2065روپے 5جولائی 2018ء تک ‘ ڈبل فیس کے ساتھ 3215روپے 12جولائی 2018ء تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 4585روپے 19جولائی 2018ء تک جمع کرانے ہونگے‘ اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔