جب تک مردم شماری کے اصل نتائج سامنے نہیں آتے حلقہ بندی نہ کی جائے،فیصل سبزواری

اگر درخواست نہ مانی گئی تو عدالت میں جائیں گے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان (بہادر آباد) کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست کی ہے کہ جب تک مردم شماری کے اصل نتائج سامنے نہیں آتے حلقہ بندی نہ کی جائے۔ اگر درخواست نہ مانی گئی تو عدالت میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل سبزواری اور عامر خان نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے طے کیا تھا کہ مردم شماری کے نتائج کا اعلان اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک 5 فیصد رہائشی بلاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ نہ ہو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ مردم شماری میں حلقہ بندی قابل اعتراض ہے اورانتخابات جس مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے وہ بھی قابل اعتراض ہی ہونگے، انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا لیکن یہاں ایسی ایسی یونین کونسلز بنی ہیں کہ انکے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، انھوں نے کہاکہ پتنگ کا نشان ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ہے پارٹی کا سربراہ کون ہوگا عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو جلد سب کو معلوم ہوجائے گا۔