کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے، فوری اقدامات کئے جائیں ،خرم شیر زمان

بدھ مئی 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے کراچی میں پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویوز کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں تقسیم آب پر فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، انصاف ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی نا اہلی اور کرپشن میں ملوث انتظامیہ کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔

(جاری ہے)

شہر میں پانی کی قلت میں واٹر بورڈ کا عملہ اور افسران ملوث ہیں ۔جبکہ صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ کی جانب سے مہنگے داموں واٹر ٹینکر کی فروخت کے خلاف کارروائی کے اعلانات کے باوجود ٹینکر مافیا من مانی قیمت پر پانی فروخت کر رہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر ٹینکرز کے ریٹ بھی مختلف ہیں،،پانی کی قلت کی شہر میں جو صورتحال ہے اس میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی تمام ذمہ داری واٹر بورڈ کی انتظامیہ کی ہو گی۔#