سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں نامزد مجرم فیصل محمود عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی

بدھ 30 مئی 2018 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ولی بابر قتل کیس میں نامزد مجرم فیصل محمود عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت بدھ کوہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نے معاملے پر جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی. عدالت نے محکمہ داخلہ کے حکام کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مجرم فیصل محموف عرف نفیساتی کی اہلیہ نے انکی سکھر جیل منتقلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے کراچی سے اندرون سندھ منتقل کئے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کررکھی ہے۔#