سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیرمین عبد السبحان میمن و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو جواب داخل کرانے کے لئے 28اگست تک مہلت دیدی

بدھ 30 مئی 2018 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیرمین عبدالسبحان میمن اور دیگر کے خلاف جاری نیب انکوائری کے معاملے پر سماعت بدھ کو ہوئی. عدالت کو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی مکمل کرکے نیب کے اسلام آباد ہیڈ آفس بھجوا دی گئی ہے، چیرمین نیب کو ملزمان کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق بھی لکھ دیا گیا ہے، چیرمین نیب کی منظوری کے بعد جواب داخل کرایا جائے گا لہزا انہیں مہلت دی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے معاملے پر نیب حکام کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے ملزم عبدالسبحان اور دیگر کی ضمانتوں میں بھی 28 اگست تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیرمین عبد السبحان میمن و دیگر پر حیدرآباد میں رفاعی پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔#

متعلقہ عنوان :