احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت

عدالت نے نثار مورائی سمیت چودہ ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار عدالت نے 12جون کو نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا

بدھ 30 مئی 2018 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں سابق چئیر مین فشر مین کواپریٹو سوسائٹی نثار مورائی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں چار سو سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کی اور ملزمان نے چونتیس کروڑ تیس لاکھ سے زائد کی کرپشن کی عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر12 جون تک نیب کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔#

متعلقہ عنوان :