اندرون سندھ اور کراچی کے عوام صوبے کے حکمرانوں کے احتساب کے لئے تیار ہوجائیں،علی اکبر گجر

بدھ 30 مئی 2018 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ کے عوام کو دس سال سے مسلط بد عنوان اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو بالآخر آگ اور خون کے سوداگروں کے سیاہ دور سے نجات مل گئی ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ سندھ کے عوام پر ماضی کے سیاہ ترین دس سالوں کا سایہ دوبارہ نہیں پڑنے دیا جائے گا․ سندھ کے عوام کو امن و امن اور بنیادی انسانی ضروریات سے محروم رکھ کر اپنے دوستوں اور خاندانوں کو نوازنے والے سندھ کے حکمران ٹولے کا احتساب اب عوام کے ووٹ کی قوت سے کیا جائے گا․ دس سالوں سے سندھ کے وسائل کو نوچنے والے دو جماعتی حکمران اتحاد نے کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام کے ساتھ غلام قوموں جیسا سلوک روا رکھا․ کراچی کے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیںلیکن دونوں حکمران جماعتوں کے ساجھے دار دوبئی ملائشیا اور سنگاپور سے درآمدہ پانی پی رہے ہیں․ اندرون سندھ کے شہریوں کی زرعی زمینیں بنجر بنا کر سندھ کے حکمران ٹولے نے دیہی علاقوں کے رہنے والوں کو نئی ہجرت پر مجبور کر دیا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی موجودہ حالات میں صوبے کے عوام کے مسائل کا واحد حل ہے