سیپکومحراب پوراسٹنٹ منیجراور لائن سپرینڈنٹ نااہلی سے ایک ہی روز میں دو اموات

سیپکو محراب پور کالائن مین شاہ علی میمن بجلی سپلائی بحال کرتے ہوئے جاں بحق جبکہ ،سیپکو محراب پور ذرائع مطابق لاکھاروڑ فیڈرپرمختیارآبادکے قریب کام کرتے ہوئے لائن مین شاہ علی میمن جاں بحق ہوگیا

بدھ مئی 21:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سیپکومحراب پوراسٹنٹ منیجراور لائن سپرینڈنٹ نااہلی سے ایک ہی روز میں دو اموات، نجی لائن مین عبیداللہ عرف ڈاڈو منگریو بعد سیپکو محراب پور کالائن مین شاہ علی میمن بجلی سپلائی بحال کرتے ہوئے جاں بحق ،سیپکو محراب پور ذرائع مطابق لاکھاروڑ فیڈرپرمختیارآبادکے قریب کام کرتے ہوئے لائن مین شاہ علی میمن جاں بحق ہوگیاذرائع کے مطابق اس سے قبل مذکورہ جگہ پرکام کرتے ہوئے سیپکوکا نجی لائن مین عبیداللہ عرف ڈاڈو منگریوجاں بحق ہوا تھا، نجی لائن مین کے ورثاء عبدالریشدمنگریو، عطااللہ منگریو کا کہنا ہے کہ سیپکو لاکھاروڑ کے لائن سپرینڈنٹ جان محمد کوری نے کام کیلئے بلا کر دوران کام بجلی کی سپلائی بحال کروا دی جس سے عبیداللہ عرف ڈاڈو منگریو موت واقع ہوئی جوکہ قتل ہے ہم لائن سپرینڈنٹ جان محمد کوری اور اسٹنٹ منیجرکیخلاف مقدمہ درج کرائینگے، دوسری جانب چیف ایگزیکٹو سیپکو سکھرنے ایک ہی دن ایک ہی پول پر نجی لائن اور لائن مین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ منیجر سیپکو محراب پور سمیت سیپکو کے تمام عملے کومعطل کردیا ہے تاہم معطلی کے باوجود سیپکواسٹنٹ منیجر،لائن سپرینڈنٹ سمیت تمام سیپکو عملہ بدستورکام کررہا ہے اور سیپکو چیف کی کارروائی محض وزرات پانی و بجلی ،،واپڈا،،،نیپرا حکام کو دکھانے کیلئے ہے۔