Live Updates

نوشہروفیروز،سیپکونااہلی سے نجی لائن مین کی ہلاکت ،چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 30 مئی 2018 21:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سیپکونااہلی سے نجی لائن مین کی ہلاکت ،چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا، تحصیل صدر مجاہد سامیٹو کی زیر قیادت احتجاج میں صدراسمال تاجریونس رفیق، صدرٹریڈیونین ایم جاوید اقبال،صدر شہری اتحاد شمشاد ملک نے بھی شرکت کی، اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھااسٹنٹ منیجراورلائن سپرینڈنٹ نااہلی سے پہلے سیپکوکانجی لائن عبیداللہ عرف ڈاڈو منگریو پھرسیپکو لائن مین شاہ علی میمن جان بحق ہوگیا ،شہرمیں47 ڈگری درجہ حرارت میں 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سیپکو نے شہرکے سٹی 1 اور سٹی فیڈر 2کے بعد سینئرسول جج،ٹائون کمیٹی ،اسٹنٹ کمشنر ،مختیارکار، سرکاری اسپتال اور تین برف کارخانوں کیلئے الگ سے غیر قانونی سٹی فیڈر 3 بنا دیا ہے تاکہ کے افسران کو مسلسل بجلی کی فراہمی جاری رکھ کرباقی دونوں فیڈر میں بجلی بند رکھ کرلائن لاسزکو پورا کیا جاسکے گرڈ اسٹیشن کا عملہ 14گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں شامل ہے دوگنا لوڈشیڈنگ کے باوجودگھریلو ،کمرشل صارفین پر 5 سی10 ہزار روپے کے غیر قانونی ڈیڈیکشن بل کیساتھ 500 یونٹ سے زائد اضافی بل بھیجے ہیں جن کی تعدا د لاکھوں یونٹ بنتی ہے ماہ مقدس میںجاری حالیہ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے گھریلو خواتین،بچوں،بوڑھوں تک کو سخت تکلیف کا سامنا ہے،مقررین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین نیپراسیپکو کیخلاف ایکشن لیکرسرکل دادو میں سب سے زیادہ آمدن دینے والے سٹی فیڈر1اور2کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے اور نجی لائن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات