سیشن جج ہارون آباد نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملزمان کو عمر قید ،دو ,دو لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی

بدھ 30 مئی 2018 21:37

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون آباد نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملزمان کو عمر قید ،دو ,دو لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی جبکہ تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صابر سلطان پاشا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون آباد نے تھانہ فقیروالی میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان محمد مدثر اور محمد مبشر پسران محمد اسلم سکنہ 164سیون آر کو عمر قید اور دو ،دو لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی ۔

ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر مزید ملزمان کو چھ ،چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ تین ملزمان محمد یوسف ،محمد رفیق اور علی احمد سکنہ 164سیون آر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد مدثر اور محمد مبشرنے دیرینہ رنجش کی بناء پر محمد زمان سکنہ 163سیون آر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ فقیر والی میں درج کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :